کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے انہیں باقی ٹیموں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان کی ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ


وہ اپنی اہلیہ سے دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپیئن بننا ہے، ان کا سارا فوکس اس وقت ورلڈ کپ پر ہے، پوری ٹیم بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان کی فیلڈنگ میں

بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ اگر سپنرز پر بھی کام ہوگا تو ہم ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئیں گے۔ ورلڈکپ جیتنا ان کی زندگی کا خواب ہے اور

خواہش ہے کہ وہ ایسی کارکردگی دکھائیں جس سے پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو۔ انہوں نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا سابق کرکٹر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں