کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلش کرکٹ بورڈ یکطرفہ اور ناقابل فہم وجوہات پر دورہ پاکستان منسوخ کرکے بری طرح پھنس گیا ہے۔ اپنے ہی کھلاڑی اور مبصرین نے اسے احسان فراموش قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور میڈیا نے بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے کا


بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کے کسی کرکٹر نے دورے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی ای سی بی نے کسی سے کوئی مشورہ لیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں کرکٹرز کی یونین ٹیم انگلینڈ پلیئر پارٹنرشپ کے ایک عہدے دار نے بتایا کیا کہ اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کوئ کردار نہیں ہے۔ ہم سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ سفر کریں گے۔ ہمیں تو دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں