نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےبعد اسی سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کا پیغام بھی آ گیا ، شائقین کرکٹ کیلئےبڑی خبر

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنا پلان بتا دیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی


پاکستان سمیت کسی بھی ٹورکی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے ، ہماری مین اینڈ ویمن ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے،

ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے، ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے، منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے

چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور معاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی۔