کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی صدارت میں ہوا۔جس میں رمیز راجا نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔ اجلاس میں پی سی بی چیئرمین نے


پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم بنانے کا عزم کیا اور یقین دلایا کہ تحفظات بھی دور کیے جائیں گے، آئندہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ہوگا۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ

وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ ان کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور

اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی سب سے بڑی لیگ بنانا ہے اور یہ سب مل کر ہی ہوگا، فرنچائزز کا تعاون درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں