کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلا ت کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کےسی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ سی ای او کا کہنا تھا کہ ہماری مین اینڈ ویمن ٹیموں نے


پاکستان کادورہ کرنا ہے۔ ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے ۔ ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے۔

اس وقت ہمارافوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی

صورتحال اورمعاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سےمزید بات ہو گی ۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ اندیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں