کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کے مطابق برطانوی بلے باز جیمز وینس نے کہا ہے کہ انگلینڈ بورڈ نے فیصلہ خود لیا ‏کھلاڑیوں سے نہیں پوچھا۔ اے آر وائی نیو زکے مطابق محمد عباس نے


انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا ہے کہ انگلش بورڈ کے اس فیصلے سے دھچکا پہنچا ہے۔ محمد عباس نے کہا میری جیمز وینس سے بات ہوئی انکا کہنا تھا کہ

ملتان سلطانز کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تھا وہ پاکستان آکرخوش تھے۔ محمد عباس نے کہا کہ ہم نے بہت سے قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود یہ فیصلہ حیران کن ہے جس پر مایوسی ‏ہوئی،

جب ہم اپنا 100 فیصد دیتے ہیں تو اسی طرح کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں۔ برطانوی کھلاڑیوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا، اس ‏سے متعلق کوئی علم نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں