کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز دعویٰ کیا گیا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو انگلینڈ پلیئرز پارٹنرشپ نے مداخلت کرتے ہوئے روکا لیکن اب پلیئرز یونین کا اس معاملے میں بیان سامنے آ گیا ہے ۔ انگلش ٹیم نے اس موقف کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ


دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے جبکہ ہمیں دورہ منسوخ کرنے کا بعد میں بتایا گیا ۔ تفصیلات کے انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ہمیں دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا بعد میں بتایا گیا اور

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہمیں اس حوالے سے مکمل اندھیرے میں رکھا۔ان کا کہناتھا کہ دورہ ملتوی کرنے سے متعلق کھلاڑیوں سے پوچھا تک نہیں گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے

اجلاس کے بعد کھلاڑیوں کو فیصلے سے آگاہ کیا ، کسی موقع پر بھی کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں