کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے جارحانہ کھیل پیش کرنے کا کہا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں


انہوں نے کہا کہ ہم نے 6 ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ فخر زمان، دھانی اورشعیب ملک اگر ٹیم میں آتے ہیں تو ورلڈ کپ ہمارا ہو گا۔

ورلڈ کپ میں اگر شاہ نواز دھانی اور وہاب نہ ہوئے تو ان کی کمی محسوس کریں گے۔ بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کررہا ہے۔ ہمیں ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ہم نے دیہاڑی نہیں چلانی ،ہم نے پالیسی میکنگ پر جانا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جب پی سی بی 15 بلین سے 115 بلین پر چلا جائے گا تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں