کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے جارحانہ کھیلنا کا کہا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب شاہد آفریدی بن جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ


ہم نے 6 ماہ بعد رمیز راجہ کو جج کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ فخر زمان، دھانی اورشعیب ملک اگر ٹیم میں آتے ہیں تو ورلڈ کپ ہمارا ہو گا۔ ورلڈ کپ میں اگر شاہ نواز دھانی اور

وہاب نہ ہوئے تو ان کی کمی محسوس کریں گے۔ بھارت پیسے کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہا ہے، ہمیں ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے، جب پی سی بی 15 بلین سے 115 بلین پر چلا جائے گا تو

ہمیں کسی کی ضرورت نہیں رہے گی، پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ہمیں پوچھتا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی سی بی ریونیو بڑھانے پر نہیں جاتا کچھ ٹھیک نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں