کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کےسابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈگاوور بھی پاکستان کرکٹ کے حق میں بول پڑے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈیوڈگاوور نے کا کہنا ہے کہ مجھے انگلینڈ کے فیصلے میں کوئی منطق نظر نہیں آرہی،


پاکستان میں صرف 4 یا 5 دن گزارنے تھے یہ کوئی سخت ببل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جو جواز دیے وہ صرف خیالی ہیں جبکہ یہ معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا تھا۔

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ گاوور نے مزید کہا کہ مختصر دورے کےلیے 14 کرکٹرز تیار کرنا مشکل نہیں تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جب انگلش ٹیم کو وڈ کا شکار ہوئی تو

فوری نئی ٹیم کھڑی کردی گئی تھی۔ اس سے قبل سابق انگلش کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن بھی انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ناراض دکھا ئی دیے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض اداکرتے،

اپنا تبصرہ بھیجیں