کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کرکٹ کے حق میںبیان دیتے ہوئے کرکٹرز کو پیسوں کا لالچی قرار دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق بھی عثمان خواجہ بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورے منسوخ کیے جانے پر پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے۔


پاکستانی نزاد آسٹریلن کرکٹ عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان کے دوروں کو ختم نہیں کرنا چاہیے تھا، کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی اگر یہی صورتحال ہوتی تو کوئی بھی بھارت کو منع نہیں کرے گا کیونکہ پیسہ بولتا ہے اور غالباً یہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میچز کے لیے پاکستان میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جاتے ہیں اور پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ محفوظ ترین جگہ ہے۔ اور پاکستان نے یہ ثابت کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں