کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لو کہ یہ بہت آگے کی بات ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے


راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے اندرون سندھ بھی کیمپ لگائے، اگر کوئی اچھا کام کرے گا تو ہم ساتھ کھڑے ہیں، سندھ سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،

شاہ نواز دھانی، زاہد محمود اور نعمان علی اپنی مدد آپ کے تحت سامنے آئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا

نیوزی لینڈ کی واپسی اور انگلینڈ کے انکارکے بعد پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی گئی ہے، جس ملک کا وزیراعظم بھی کوشش کرے اور کام نہ ہو تو سمجھ لیں یہ بہت آگے کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں