کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے دوستی کا حق ادا کر دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے بھاگنے کے بعد ایک بار پھر آئی لینڈ بورڈ اپنی مکمل سپورٹ کے ساتھ سامنے آگیا۔


سریلنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جگہ ہمیں ٹور پر بلایا گیا تو ٹیم کو بھیجنے پر سنجیدگی سے غورکریں گے، انھوں نے کہاکہ پی سی بی

سری لنکن بورڈ کا ایک انتہائی بہترین دوست ہے، مجھے نیوزی لینڈ کا ٹور ختم ہونے کا بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں بڑے فخر کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ 2019 میں ٹیم بھیجنے سے قبل خود پاکستان گیا اور

سیکیورٹی کا معائنہ کیا، ان کے پاس تمام جدید ترین سیکیورٹی سسٹم موجود ہے، اس لیے میں تو پاکستان کی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کرتا ہوں، اگر ہمیں دعوت ملی تو اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں