کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل


مکمل سیریز کیلئے اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ کا پاکستان آمد کے بعد سکیورٹی تھریٹ کا بہانہ کرکے اچانک دورے سے دستبردار ہونا اور

پھر انگلینڈ کے یہاں آنے سے انکار کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اس سلسلے میں نجی ٹی وی کی جانب سے رابطہ کرنے پر کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان

کول ہچکوک نے جیو نیوز کو مختصر پیغام میں بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور مزید معلومات کے بعد دورے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں