کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے ایک کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا۔ ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ


صورتحال اچھی نہیں اور ہمارے لئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کئے دورہ ختم کر دیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ پر دباؤ ہے مگر ہم سیریز کیلئے نیوٹرل مقام پر نہیں جائیں گے۔

یہ ہمارے لئے ایک مصروف ترین کرکٹ سیزن تھا، ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔ ہمیں ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے ، ہمارے لئے اب تک سبق ہی سبق ہے ۔ پتہ چل رہا ہے کہ

کون دوست ہے اور کون ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم آئی سی سی کے فورم پر بھی کھل کر بات کریں گے ۔ ہم نے یہاں پہنچنے کیلئے بڑی محنت کی مگر اس کی قدر نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں