کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے اپنے کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتار سکا۔


مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موقع تھا کہ اس کرکٹنگ نیشن کا قرض ادا کرتے جس نے پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا۔ صرف ایک بیان جاری کرکے غلط کیا گیا،

انگلینڈ نے چار روز کے اس چھوٹے سے دورے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔ چند روز قبل نیوزی لینڈ نے بھی سیکیورٹی تھریٹس کی بنیاد پر دورہ ختم کیا، یہ پاکستان کا ہائی پروفائل سیزن تھا۔

مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس وباء کے دنوں میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے دورے کرکے سخاوت کا مظاہرہ کیا تھا۔ انگلینڈ کا فیصلہ دستبرداری بدتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں