کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب کھل کر بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیموں نے 2022ءمیں دوبارہ آنا ہے، ہم اپنا بیک اپ پلان تیاررکھیں گے،


اب ہم اپنی شرائط پر ان کو بلائیں گے۔ سوچا نہیں تھا آتے ساتھ باونسرزشروع ہوجائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو اب کارکردگی سے جواب دینا ہو گا۔ جو پریشر بلڈ اپ ہوا ہے اسے کارکردگی سے ختم کرنا ہوگا،

پاکستان ٹیم کو سمجھنے کی ضرورت ہے سب ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے بھاگی ہے، انگلینڈ نے بہانہ کیا ہے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،

آئی سی سی میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کروں گا، ہرکرکٹ بورڈز کی اپنی اہمیت ہے، آئی سی سی میں سیاست نہیں ہے، سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں تھا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بے تکا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں