کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین” ای ین واٹ مور“ کو خط لکھا گیا ہے جس کا جواب دینے سے انکار کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق


رمیز راجہ کے لکھے گئے خط کا “ای ین واٹ مور” کی جانب سے جواب نہ دینے کو انکار سمجھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں پاک انگلینڈ میچز پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور

انگلش ٹیم کو ہوٹل کے بجائے ہائی پرفارمنس سینٹر (ایچ پی سی) میں قیام کے لیے کہا گیا تھا۔ انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں قذافی سٹیڈیم اور اطراف کو فوج کی مدد سے چار

دن کے لیے سیل کردیا جانا تھا اور ہائی پرفارمنس سینٹر سے انگلش کھلاڑی پیدل گراونڈ آسکتے تھے ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کا دورہ سے قبل نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کرتے ہوئےتھریٹ الرٹ بھی پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں