کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کرکٹر شعیب اختر نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کی دورہ منسوخی کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا۔


یہ انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکہ کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے۔ اگر میں چیئر مین پی سی بی ہوتا تو نیوزی لینڈ سے کبھی کرکٹ نہ کھیلتا۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ طے پاچکا تھاکہ

پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے اور کردیا گیا ہے۔ یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ پہلے دیکھ تو لیں پاکستان میں حالات کیا ہیں؟ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ

کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اور یہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخی سے قبل نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں