کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹیم آسٹریلیا کے نہ آنے کی صورت میں پلان بی کا عندیہ دے دیا، پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ کے صدر ملاقات کیلئے آرہے ہیں ، سری لنکا ہماری مدد کر سکتا ہے ۔


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا کہ اپنے بورڈ کو کہہ چکا ہوں کہ ٹیم آسٹریلیا نہیں آتی تو پلان بی بنائیں ، ہمیں خود کو مضبوط کرنا ہے تاکہ کوئی کھیلنے سے انکار کرے تو

ایک بار ضرور سوچے ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی، میں نے کھل کر کہا کہ آپ نے ہم سے کام لے لیا اور ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا،

یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم سے مطلب نکل جائے تو ہمیں چھوڑ جائیں ہم عزت کے ساتھ کھیلیں گے ، میں پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں