کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے بعد دیگر ممالک سے پاکستان کو ہمایتی پیغام موصول ہو رہے ہیں۔ ایسےمیں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے عزم کیا ہےکہ وہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور دنیا کو بتا دیں گےکہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔


سری لنکن کرکٹ ٹیم کےسیکرٹری موہن ڈی سلوا کا بیان سامنے آیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو دلاسہ ملا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کی جگہ ہمیں دورے کے لیے بلاتی ہے تو

ہم پی سی بی کی جانب سےدی جانے والی دعوت کو قبول کریں گے اور جو نقصان ہوا اُس کی تلافی کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اِس دورہ کی منسوخی سے

پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں اور جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پی سی بی سری لنکا کا عظیم دوست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں