کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ آئندہ سال سیریز کی آس دلانے لگا۔ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے قبل کیویز نے اچانک سیکیورٹی تھریٹ کا جواز پیش کرتے ہوئے دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا،


دورہ ختم کرنے کے بعد سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ بھی مسلسل صفائیاں دیتے ہوئے اپنی مجبوری کا رونا رو رہے ہیں، وہ آئندہ سیریز ری شیڈول کرنے،

مالی نقصان پر بات کرنے سمیت مصالحت کے راستوں پر مبنی بیانات بھی دینے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے آئندہ سال شیڈول ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز بھی رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

سی سی او وسیم خان واضح کر چکے کہ ہم اپنی ہر ہوم سیریز صرف ملک میں کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں، کیویز کو میچز کھیلنا ہیں تو پاکستان آکر کھیلیں، پاکستان ٹیم کے پاس فی الحال فری ونڈو بھی دستیاب نہیں ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں