کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
امریکہ کی نو خواتین بائیکرز نے 14 روز تک پاکستان میں 2200 کلومیٹر کا سفر کرکے تاریخ رقم کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کےمطابق پاکستان کے سفر پر آئی امریکہ کی 9 ریاستوں کی 9 خواتین بائیکرز نے 14 روز میں


اسلام آباد سے ناران، گلگت، بلتستان اور چترال کے پہاڑوں تک کا سفر طے کیا۔بائیکرز نے پاکستان کےفطری حسن اور عوام کے بھر پور خلوص و محبت کا لطف اٹھایا۔

بائیکرزکا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو سب ہی دوست ہیں اور اپنے گھر جیسا تحفظ کا احساس ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا امریکی بائیکرز نےافغانستان کی صورتحال کو اپنے ٹور پر اثرانداز نہیں ہونے دیا۔

ٹور کے آخری روز امریکی بائیکرز کا کہناتھا کہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے غیرملکی خود پاکستان آئیں تو خدشات کے سارے بادل خود چھٹ جائیں گے۔ مزید خبر اور زبردست ویڈیوز کےلیے ہمارا پیج لایک کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں