کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہے کہ پاکستانیوں کو دورہ منسوخ ہونے سے کتنی مایوسی ہوئی ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق


کین ولیمسن نے کہا کہ ” مجھے اس معاملے کی تفصیلات کا علم تو نہیں ہے لیکن یہ سب اچانک ہوا جو کہ شرمناک ہے ، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پذیرائی حاصل ہے ۔وہاں بہت زیادہ جذبہ ہے اور

مجھے لگتا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیریز شروع نہ ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ” ٹیم واضح طور پر وہاں تھی اور گراونڈ میں جانے کیلئے تیار تھی ، یہ سب بہت اچانک ہوا،

پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے اور کھیل کو محفوظ بنانے کیلئے بہت سے اقدامات اور کوششیں کی گئیں ہیں ۔ امید ہے کہ وہاں بہت زیادہ کرکٹ آنے والی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں