کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ڈیرن سیمی نے کہا ہے نیوزی لینڈ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈیرن سیمی کا کہنا تھا فیلڈ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان محفوظ ہے تو اعتماد کرنا چاہیے،


پچھلے 6 سال سے پاکستان آ رہا ہوں، ہمیشہ اچھا تجربہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے دیکھے ہیں، آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں،

دنیا میں ہر جگہ واقعات ہوتے ہیں لیکن وہاں کوئی شور نہیں مچاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بدل چکے ہیں، پہلے لوگ پوچھتے تھے پاکستان جانا محفوظ ہے؟ اب لوگ پوچھتے ہیں کہہ

پاکستان میں کھانا کہاں جا کر کھائیں۔ پاکستان میں کھانا کہاں جاکر کھائیں؟ سابق کپتان ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی واقعات ہوتے دیکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 سے 3 سالوں میں پاکستان پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں