کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوۓ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ


لالہ نے کہا کہ کرس گیل، ڈیرن سیمی، رائلی روسو، پریرا اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں جنہوں نے پاکستان کے حق میں آواز بلند کی ، میرا دل اُن کے لیے پیار سے بھرپور ہے کہ اُنہوں نے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کیا۔

ہم سب کرکٹرز کے طور پر یکجا ہیں اور اس عظیم کھیل کو ری پریزینٹ کرتے ہیں۔ جس طرح کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے اُسی طرح پاکستان کو بھی کرکٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا تاریخی دورہ پاکستان منسوخی کے بعد دنیاۓ کرکٹ میں ہلچل سی مچ چکی ہے۔ ہر طرف سے پاکستان کے حق میں پیغام آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں