کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عمر گل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے رویے پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم کہ کبھی یہاں چیزیں تبدیل ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر


اپنے پیغام میں فاسٹ باﺅلر عمر گل کا کہنا تھا کہ میں نے بلوچستان کی کوچنگ کے لئے اپلائی کیا تھا مگرمیر ی درخواست کو رد کردیا گیا اور راج ہانس کو ہائر کرلیا گیا ہے،

ایک آرگنائزیشن کی جانب سے یہ مکمل طور پر غیر اخلاقی ہے، بلوچستان ٹیم کے ساتھ وابستگی کے لئے ایک ہفتہ تک انتظار کیا اور اپنی دیگر مصروفیات بھی منسوخ کیں،

گرینٹ بریڈ برن نے مجھے یقین دلایا تھا کہ میر انا م بلوچستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لئے تجویز کیا گیا ہے لیکن میری درخواست چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے رد کر دی، جس سے میرا دل ٹوٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں