کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کے ساتھ سیریز منسوخ ہونے کی ممکنہ وجہ بتا دی ، کہا کہ دورے سے قبل ہی کھلاڑیوں کو دھمکیاں ملی تھیں ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق


چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن ہیلتھ ملز نےکہا کہ دورہ پاکستان سے قبل کھلاڑیوں کو دھمکی آمیز پیغامات ای میل ، سوشل میڈیا پر ملے تھے ، دھمکی آمیز پیغامات پر

ایجنسیوں نے معلومات لی تو نتیجہ نکلا کہ دھمکیاں مصدقہ نہیں تھی، جمعے کو آفیشلز کو فوری کام کرنے کی ضرورت تھی ، سکیورٹی اور دیگر تفصیلات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ ٹیم کو خطرہ لاحق تھا۔

کھلاڑیوں کو ہوٹل سے وطن واپسی روانگی کی جلدی تھی مگر وہ پر سکون رہے ، کھلاڑیوں کو معلوم تھا جب تک ہوٹل میں رہیں گے محفوظ رہیں گے، سکیورٹی انتظامات دیکھ کر کھلاڑیوں نے خود کو ہوٹل میں محفوظ پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں