کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کپتان انضمام الحق نے دورہ پاکستان منسوخی پر کہا ہے کہ کوئی ملک بھی دوسرے ملک سے ایسا نہیں کرتا جیسا نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے۔ وہ ہمارے مہمان تھے، اگر ان کو کوئی مسئلہ تھا تو


پی سی بی سے بات کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی تھیی،آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ اگر نیوزی لینڈ کے پاس سیکیورٹی سے متعلق

کوئی معلومات تھیں تو وہ ہمیں دکھا کیوں نہیں رہے۔اگر پی سی بی کو معلومات سے آگاہ نہیں کرنا تو پھر آئی سی سی کو ہی بتا دیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اگر پاکستان سے معلومات شیئر کرتا تو

ہماری ایجنسیز اس معاملے کی ضرور تحقیقات کرتیں۔ کم سے کم یہ تو معلوم ہوجاتا کہ معاملہ کیا ہے۔لیکن کیوی کرکٹ بورڈ نے پاکستن کا بالکل بھی ساتھ نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں