کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان ترک کر کے واپس جاچکی ہے لیکن کیا آپ نے اس بات کا اندازہ لگایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے واپس جانے سے پاکستان کو مالی لحاظ سے کتنا نقصان ہوا ہے؟


نیوزی لینڈ کی ٹیم خود تو گھر چلی گئ لیکن پاکستان کے لیے ہر طرح کے مسائل پیدا کر گئ۔ میچز کی تمام ٹکٹس بک چکی تھیں جس کا نقصان بھی اب پی سی بی کو اُٹھانا پڑے گا۔

گراؤنڈ میں تمام تیاریاں کی جاچکی تھیں، ٹیموں کی سپانسر شپ بھی ہوچکی تھی، ہر قسم کے معاملات ہو چکے تھے ۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے ہوٹلز کا خرچہ اور اُن کی سیکیورٹی کی مالی لحاظ سے ساری ذمہ داری پی سی بی پر تھی۔

لحاظہ ذرائع کے مطابق ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو قریباً 15 لاکھ ڈالرز کا مالی نقصان ہو چکا ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق کم و بیش 24 کڑوڑ روپے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں