کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کے لیے تمام آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وفاقی حکومت سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے اور


انگلینڈ کو 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے رضامند کرنے کے لیے سفارتی ذرائع کو بھی استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے

سیکیورٹی مسائل بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ ہونے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا جس میں انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ

ہم نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے فیصلے سے آگاہ ہیں۔ ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں موجود ہماری سکیورٹی ٹیم کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور اگلے ایک ، دو دنوں میں حتمی فیصلہ کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں