کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی۔انہوں نے اپنی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے


میں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن سے ٹیلیفون پر بات کی تھی۔

عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی میسر ہے اور پی سی بی کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سکیورٹی نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں