کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وضاحت کی ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کرسٹن ٹرنر نے کہا ہے کہ


یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ کرانے میں برطانوی ہائی کمیشن کا ہاتھ ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ

یہ فیصلہ نیوزی لینڈ کے حکام کا تھا جو انہوں نے آزادانہ طور پر لیا ہے۔ ’ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے ان کرکٹ شائقین کیلئے افسوسناک دن ہے

جو اس سیریز پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔‘ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے ون ڈے میچ سے کچھ دیر پہلے ہی اچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں