کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جار ی ہے۔ ویست انڈیز، سری لنکا، ّآسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز اور کمنٹیٹرز دورے کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرچکے ہیں۔


رائلی روسو جنوبی افریقہ کے بلے باز ہیں تاہم وہ متعدد بار پاکستان آچکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانزکی نمائندگی کی ہے۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز رائلی روسو نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دور ہ منسوخ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو فول پروف اور سربراہان مملکت والی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں