نیوزی لینڈ کادورہ منسوخ، آئندہ سال کےآغاز میں آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ، کرکٹ آسٹریلیا بھی میدان میں آگیا ، اہم اعلان کردیا

1203

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی الرٹ کو بنیاد بنا کر پہلے ون ڈے میچ سے چند لمحے قبل یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا تھا، جس کی وجہ سے پاکستان کو شدید دھچکا پہنچا ہے کیونکہ


انگلینڈ نے بھی سیکیورٹی ماہرین سے مشاورت کا اعلان کر دیا اور اب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی آئندہ سال کے آغاز میں اپنے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے اور

دیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے ، جلدز بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بہت اہم ہو گا ۔