آپ کوئی کلب کرکٹ کے خلاف میچ کھیلنےنہیں آۓ ۔۔ شعیب اختر کیوی کرکٹ بورڈ پربرس پڑے

68

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر شعیب اختر کیوی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور اُن کے اس فعل کو نہایت شرمناک فعل قرار دے دیا۔ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ


نیوزی لینڈکرکٹ حکام سے سوال ہے کہ جب آ پ نے سیکیورٹی کے حوالے سے تمام رپورٹس لے لی تھیں اور آپ نے سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد یہاں آنے کا فیصلہ کرلیا تھا تو

پھر اسے بدلنا نہیں چاہئے تھا، آپ یہاں پر آئے، آپ چار پانچ دن اسلام آباد میں گھومتے بھی رہے ہیں لیکن تب سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں بنا۔ آخر عین موقع پر ہی سیریز منسوخ کیوں کی؟

فاسٹ باؤلر نے مزید بات کرتے ہوۓ کیوی کرکٹ بورڈ کو اس بات کا احساس دلوایا کہ آپ کسی لوکل یا کلب کرکٹ سے میچ کھیلنے نہیں آۓ بلکہ


آپ پاکستان ٹیم سے میچ کھیلنے آۓ ہو اور پاکستان کسی بھی سازش کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس آتی ہیں اور خطروں سے آگاہ بھی کیا جاتا ہے لیکن

آپ کو اس بات کا یقین کرنا ہوگا کہ پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے اور ہماری ایجنسیاں ملک کو محفوظ کرنے کے لئے کام کر رہی ہیں، آپ کو ہماری ایجنسیوں پر اعتماد ہونا چاہئے تھا اور

ہمیں شرمندہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام اداروں نے آپ کو فل پروف سیکیورٹی دی تھی اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا، سیکیورٹی خدشات ساری دنیا میں ہیں،

کرائسٹ چرچ میں ایک بندے نے مسلمانوں کوشہید کردیا تھا۔ قوموں پر برا وقت آتا ہے، ہم اپنی حکومت اپنے کرکٹ بورڈ اوراداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،

ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت تھی جو آپ نے نہیں کی، پاکستان انشاءاللہ برے وقت سے گزرتا رہے گا، قوم کو گھبرانا نہیں چاہئے۔