کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سیکیورٹی اشو بنا کر منسوخ کر دیا اور نیوزی لینڈ واپس جانے کی ٹھان لی۔ نیوزی لینڈ کی اِس حرکت سے آئندہ ماہ ہونے والی پاک انگلش ٹی ٹونٹی سیریز بھی خطرے کا شکار ہو گیی ہے۔


ایسے میں شائقین کرکٹ نہایت غمگین ہیں اور نیوزی لینڈ کی اِس حرکت پر نہایت افسوس کر رہے ہیں۔ بہت سے مشہور غیر ملکی کرکٹرز نے اپنے بیانات دیے اور نیوزی لینڈ کو شرمسار کیا۔

پاکستانی مشہور کرکٹرز نے بھی غم کا اظہار اپنے اپنے پیغاموں میں کیا۔ جبکہ مشہور پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوۓ نیوزی لینڈ کو بتا دیا کہ

آپ کی اِس حرکت سے شائقینِ کرکٹ نہایت غمزدہ ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے آپ کو معاف کر دیں لیکن آئندہ آنے والا وقت آپ کو یقیناً پریشان کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں