کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے استعفے کا اعلان کر دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بھارتی کپتان نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے


میں نے نہ صرف بھارت کی نمائندگی کی بلکہ اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ ٹیم کی قیادت بھی کی، مجھے اس سفر میں سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

میں کپتانی کا یہ فریضہ سپورٹرز کے بغیر نہیں نبھا سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ورک لوڈ کو سمجھنا بہت ضروری ہے، میں پچھلے نو سالوں سے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور

پچھلے پانچ سالوں سے بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اب مجھے بھارتی ٹیم کی ون ڈے کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھر پور طریقے سے کپتانی کے لیے کچھ وقت کی ضرورت ہے ۔میں ٹی ٹوئنٹی میں بلے باز کے طور پر کھیلوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں