کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز ہونے جارہاہے اور پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہو گاتاہم سیریزاس کے فوری بعد انگلینڈ اور پھر ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کمر کسے گی۔


تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل بھی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ٹیموں نے بھی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے سیریز اور پریکٹس شروع کر دی۔

آئی سی سی نے کھلاڑیو ںکو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی فیملیوں کو ساتھ رکھ سکیں گے جس کی اجازت دیدی گئی ہے ، آئی سی سی کی جانب سے سپورٹ سٹاف کو بھی فیملیز کے ساتھ

رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی سیریز میں بھی کھلاڑیوں کو فیملیز کو ہمراہ رکھنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں