ورنن فلینڈر ٹیلنٹڈ پاکستانی پیسرز کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش! نوجوان بولرز کوکیا سکھانےوالے ہیں؟ بتا دیا

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے سابق تیز گیند باز ورنن فلینڈر نے اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہونے کے بعد پہلی بار اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


فلینڈر نے انکشاف کیا کہ ہنر مند نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ کام کرنا واقعی دلچسپ ہے۔ ورنن فلینڈر کا کہنا تھا کہ محمد حسنین واقعی ایک باصلاحیت نوجوان باؤلر ہے اور

شاہین آفریدی ابھرتا ہوا سپر سٹار ہے۔ میں نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز کے دوران ان میں سے بہت کچھ دیکھا اور میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

فلینڈر نے کہا کہ میں یہ سوچنا چاہوں گا کہ میں اس نوجوان پیس اٹیک میں کسی قسم کی مستقل مزاجی لانے کے لحاظ سے کتنا کام کرسکتا ہوں ، یہ ایک دلچسپ بائولنگ گروپ ہیں اور وہ اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کے خواہاں ہیں جس کا حصہ بننا دلچسپ ہے۔