پاکستان کے سپر ہیرو محمد رضوان نےسابقہ کوچز مصباح الحق اور وقاریونس کا شکریہ ادا کر دیا

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’جیسا کہ آپ دونوں اپنی زندگیوں کے


ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں تو، اس سفر کے لیے مصباح الحق اور وقار یونس بھائی آپ دونوں کیلئے بہت سی دعائیں ہیں ۔ محمد رضوان نے کہا کہ آپ دونوں کو آپ کے خلوص ، تعاون ، رہنمائی اور محنت کے لیے یاد رکھا جائے گا ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے یہ بھی لکھا کہ آپ دونوں کی قومی ٹیم کی خدمات کے لیے شکریہ‘۔