کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کو مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ باولر محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا۔


سپورٹس صحافی صدیق نے بتا یا ہے کہ محمد عامر نے پی سی بی کی کیٹگری اے کی اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے ۔واضح رہے کہ چیئر مین پی سی بی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ڈومیسٹک سٹرکچر میں بہتری لانے کی بات کی تھی جس کے بعد یہ ڈومیسٹک سنٹرل کنٹریکٹ جاری ہوا جس پر کئی سنیئر کھلاڑیوں کو تحفظات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں