کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گلین پوکنل نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہے۔ راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران گلین پوکنل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس ہوئی ،


گلین پوکنل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتر وکٹیں ہیں، پاکستان میں عمومی طور پر وکٹیں فلیٹ ہوتی ہیں، ٹریننگ سیشن میں معلوم ہوا کہ وکٹ پر فاسٹ بولر کو مدد ملے گی۔

پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے، ٹام لیتھم اچھے کھلاڑی اور کپتان ہیں، پاکستان میں 18 سال بعد آئے ہیں اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے،

دو طرفہ سیریز میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوگا۔ دنیا بھر میں اب لیگ کرکٹ کا ہی زمانہ ہے، کھلاڑیوں کو سوچنا چاہیے کہ لیگ کھیلنی ہے یا ملک کے لیے کھیلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں