رمیزراجہ نے کرکٹ فینز کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، وہ کام کرنے کا اعلان کردیا جو پہلے کبھی نہ ہوا

217

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے سوال و جواب کا براہ راست سیشن کیا کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پیغامات بھیجنے اورنیک خواہشات رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ رمیزراجہ نے کہا کہ

ہرہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا۔ رمیزراجہ نے مزید کہا کہ کھلے دل اورصاف شفاف انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہاں امر قابل ذکر ہے کہ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے

تمام نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تنخواہ میں اضافے کی خوشخبری بھی سنائے اور ساتھ ہی پاکستان ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز کے ناموں کا اعلان بھی کیا جس میں میتھیوز ہیڈن ہیڈ کوچ اور ورنن فلینڈر باولنگ کوچ شامل ہیں۔