گوگل پر امام الحق کےمتعلق سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے 5 سوالات، قومی ٹیم کے اوپنر نےخود ہی جوابات دے دئیے

66

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنے حوالے سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پانچ سوالات کے جواب دئیے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹس پر ان سوالات اور جوابات کے حوالے سے


ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال ہے کہ امام الحق کیوں مشہور ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں کافی مقبول ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کرکٹ دیکھتے ہیں اور میرے مشہور ہونے میں کرکٹ کا ہی کردار ہے۔