کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں ہینری نے ایجبسٹن میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اپنی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ


میں نے ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں پرجوش پاکستانی کرائوڈ کو دیکھا۔ وہ اپنی ٹیم کے لیے خوشی منا رہے تھے اور اس کی وجہ سے میں انہیں ان کے

ہوم گراؤنڈ پر دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ دیسی کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے میٹ ہینری نے کہا کہ انہیں بہت سی سفارشات موصول ہوئی ہیں لیکن ابھی تک ان میں سے کسی کو نہیں چکھا۔

ہینری کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش کے ناقص دورے کے بعد واپسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش میں تجربہ حاصل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں