مائیکل وان کا بھارت پر آئی پی ایل کی وجہ سےپانچواں ٹیسٹ منسوخ کرنے کا الزام، سارو گنگولی کاسخت ردعمل بھی سامنے آگیا

114

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سارو گنگولی نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے جانب سے ٹیسٹ میچ منسوخی کی وجہ آئی پی ایل کو قرار دینے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ آسڑیلیا کی معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق


سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ میچ سے کچھ دیر قبل ٹیم کے مساجر کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں نے میچ کھیلنے سے انکار کیا، مساجر نے ہی

تمام کھلاڑیوں کے کو رونا ٹیسٹ لیے تھے اور اس کا ہر کھلاڑی سے ملنا تھا کیونکہ وہ کھلاڑیوں کو مساج فراہم کرتا تھا۔ جب مساجر کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر ملی تو

سب کھلاڑی کافی پریشان ہوئے۔ واضح رہے کہ مائیکل وان نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی ٹیم نے انڈین یریمیئر لیگ میں شرکت کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کو منسوخ کیا ۔