رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گیے

37

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے انتخاب کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہو ا ،


بورڈ الیکشن کمیشن جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید نے اجلاس کی صدارت کی ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے رمیز راجہ کے مد مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا جس پر وہ بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب کر لئے گئے ۔

واضح رہے رمیز راجہ سے قبل احسان مانی پی سی بی کے چیئرمین تھے، ان کے مستعفی ہونے پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسان مانی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے 3 سالہ دور میں پاکستانی کرکٹ کیلئے خدمات سرانجام دینے پر میں احسان مانی کا شکرگزار ہوں۔