کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اہم ترین پیغام بھی جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ


چیئرمین منتخب کرنے پر تمام بورڈ آف گورنرز کا مشکور ہوں ، پاکستان کرکٹ میں رویے اور سوچ کو بدلنا میری اولین ترجیح ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ویلفیئر بھی میری ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پوری کوشش کروں گا، میرا فوکس پاکستان کرکٹ ٹیم کو صحیح سمت دینا ہے ، ٹیم اتنی مضبوط بنا نا چاہتاہوں کہ

دوبارہ اس کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہو، ہمیں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ،تمام سہولتیں دینی ہوں گی ۔ان کا کہناتھا کہ ہم دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں