انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ منسوخ ہونے کے بعد متعدد انگلش کھلاڑیوں نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جونی بیرسٹو،


آل راؤنڈر کرس ووکس اور نمبر ون ٹی 20 بلے باز ڈیوڈ ملان نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا جبکہ وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر، سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس اور فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر پہلے ہی لیگ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ بھارتی ٹیم کے ارکان کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔